5 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ دارالمدینہ سیٹلائٹ کیمپس کا وزٹ کیا۔
اس دورانِ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے کیمپس
کی ٹیچرز، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسٹوڈنٹس اور اسٹاف کی اسلامی بہنوں کے
درمیان تحائف تقسیم کئے۔