1 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت کراچی ہیڈ
آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفارنے دارالمدینہ
ہیڈ آفس ، کراچی ریجن کی پرنسپلز سمیت کو آرڈینیٹرز
اور اوور سیز مجالس کی اسلامی بہنوں کی
تربیت فرمائی ۔
مدنی
مشورے میں صاحبزادیِ عطارنے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں کراچی اسٹاف کی
اسلامی بہنوں کو اچھی کارکردگی پر سرٹیفکٹ
دیئے جبکہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں
شمولیت کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔