پچھلے
دنوں دارالمدینہ کورنگی کراچی گرلز ہائی اسکول میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام ہوا۔اس تربیتی سیشن میں
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے طالبات سے ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت کی اور اپنی تعلیم جاری
رکھنے کے ساتھ ساتھ دارالمدینہ سے جڑے رہنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں کا حصہ بنانے کی
ترغیب دلائی۔
انہوں نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے شارٹ
کورسز اور شعبہ تعلیم کے دینی کاموں میں شمولیت کا ذہن بھی دیا۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن
اسلامی بہن نے سیکنڈری کلاسز کی طالبات کو سوشل میڈیا کےغیرضروری استعمال سے
بچنےاور اپنی توانائی کو مثبت کاموں میں استعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید عبادت کا ذوق بڑھانے کے لیے رمضان المبارک میں
خصوصی طور پر نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر طالبات نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔