دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت جو طالبات میٹرک  کے امتحانات سے فارغ ہو رہی ہیں اُن کے لئے 25 جنوری 2025ء کو P.I.B کالونی، کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے آغاز میں دارالمدینہ کی اراکین اسلامی بہنوں نے مختلف انداز میں طالبات کی تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے طالبات کو وقت کی اہمیت بتاتے ہوئے انہیں نیک اعمال کرنے، فضول باتوں کو ترک کرنے اوردارالمدینہ کالج میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا۔