پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی بچیوں اور بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں اورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیچرز اور پرنسپلز کے اہداف پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹیچرز کو ”چندہ جمع کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں “ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سےفالو اپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔