1 رجب المرجب, 1446 ہجری
6ستمبر2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات کے
ذریعے ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے
ذمہ داران کے ہمراہ مصریال روڈ، راولپنڈی کیمپس دارالمدینہ
اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر کیمپس کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں اسٹاف کی اخلاقی تربیت کے لئے نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں
انہوں نے بچوں و بچیوں پر شفقت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
بیان کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں میں عملی طور
پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دیگر مدنی پھولوں سے نوازا ۔