10 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی تعلیمی خدمات کا جائزہ لینے کے
لئے 11 اپریل 2025ء کو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ہمراہ فیصل آباد ، پنجاب میں قائم دارالمدینہ گرلز کالج کا وزٹ
کیا۔
تفصیلات کے مطابق دارالمدینہ گرلز کالج میں
موجود ڈویژن سطح کی ایجوکیشن منیجر (دارالمدینہ)، دینیات منیجر، ایڈمن اسٹاف، ٹیچرز اور
اسٹوڈنٹس سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔
دورانِ وزٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالمدینہ
گرلز کالج کے قیام کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
ترغیب دلائی۔