دنیا بھر کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات قائم ہیں جن میں سے ایک شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم بھی ہے۔

اسی سلسلے میں 16 جنوری 2025ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے سسٹم میں مزید بہتری لانے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے اس پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔