تحصیل کوٹ مومن کے مڈھ رانجھا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز میں 28 اکتوبر 2025ء کو شعبہ FGRF کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں سیلاب سے متاثرہ افراد سمیت علاقے کے دیگرافراد کی شرکت ہوئی۔

اس اجتماع میں ڈویژن مشاورت کے نگران عادل رضا عطاری نے”صبر کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کے درمیان نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃالمدینہ مڈھ رانجھا میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر شعبہ FGRF کی جانب سے کم و بیش 200 افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ: محمد ہارون عطاری FGRF ذمہ دار سرگودھا ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)