3 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں گزشتہ روز
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین، پاکستان
مشاورت آفس کے نگران اور مختلف شعبہ جات کے نگران بالخصوص شعبہ FGRF کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے حاضرین کی مختلف امور پر رہنمائی کی جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭شعبہ FGRF کی موجودہ
کارکردگی اور تقرری٭تمام ذمہ داران سے چند اہم نکات پر مشاورت٭ڈویژن و صوبائی
نگران کے ساتھ ماہانہ مدنی مشوروں کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو؟٭شعبہ FGRF سے متعلق فیڈ بیک پر آنے والی شکایات و تجاویز٭1500
سالہ جشنِ ولادت کی تیاری کا جائزہ۔