جلالپور پیر والا، ڈسٹرکٹ ملتان میں حالیہ سیلاب سے متأثر ہونے والے تقریباً 3 ہزار 500 خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے لئے  دعوتِ اسلامی کےفلاحی شعبے FGRF کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2025ء کو ایک تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں علاقے کے MPA لعل محمد جوئیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اُن کے بھتیجے و داماد ملک ماجد حسین جوئیہ، سیاسی و سماجی شخصیات، نگرانِ شعبہ FGRF شفاعت علی عطاری اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگرعاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر نگرانِ شعبہ FGRF نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود سیلاب سے متأثرہ افراد کے درمیان راشن تقسیم کئے گئے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی اس امداد پر خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی سمیت امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: شعبہ FGRF ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)