پچھلے  دنوں سیشن کورٹ حافظ آباد میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت شجرکاری کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن فاضل جج حافظ آباد مشتاق الہی بنگی ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حافظ آباد رانا محمد عرفان ، سپرینٹنڈنٹ سیشن اینڈ کورٹ بشیر حسین مرزا ،ڈسٹرکٹ نگران حافظ آباد مولانا محمد وسیم عطاری اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس شجرکاری مہم میں افسران نے حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا نیز ڈسٹرکٹ نگران نے دعا کی جبکہ سیشن جج نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


ملک و بیرونِ ملک میں شجرکاری مہم کا آغاز کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم مارچ 2023ء بروز بدھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حافظ آباد عدنان نواز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبد النعیم عطاری نے ریسکیو آفس 1122 میں پودے لگائے۔

اس موقع پر آفیسرز کے ہمراہ شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ایمرجنسی آفیسر نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ذمہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز اور جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے تھیلیسیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے اپنا خون عطیہ کیا۔

معلومات کے مطابق اس بلڈڈونیشن کیمپ میں علمائے کرام کی بھی آمد ہوئی جنہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مولانا احسن معینی صاحب (پتوکی شہر کی مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب) اور مولانا یونس قادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد النور پتوکی) بھی موجود تھے نیز دونوں علمائے کرام نے اپنا خون عطیہ کیا اور دیگر عاشقانِ رسول کو بلڈ ڈونیشن میں اپنا خون عطیہ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے پنجاب کے شہر ملتان میں ریسکیو سینٹر 1122 کےتحت ایمرجنسی ریسپونس ٹریننگ کا سلسلہ ہواجس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافرین کی ریسکیو سینٹر کے ماہرین نے ایمرجنسی حالات میں فرسٹ ٹریٹ سروس دینے کے حوالے سے تربیت کی۔

دورانِ تربیت اسلامی بھائیوں کو ایمرجنسی صورت میں آگ بجھانے اور دل کا دورہ پڑنے سمیت دیگر متوقع حالات سے نمٹنےکا طریقہ کار سمجھایا گیا۔ آخر میں مدنی قافلہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو مشکل حالات پڑنے پر امت مسلمہ کی معاونت کرنے پر ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پنجاب کے شہر کاہنہ نو لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں کی آنکھوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔

دورانِ ٹیسٹ جن کی نظر کمزور تھی انہیں ان کے نمبر بتائے گئے نیز جنہیں ادویات کی حاجت تھی انہیں فری میڈیسن دی گئیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دارسمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اسلامی بھائیوں کی آنکھوں کے ٹیسٹ کے بعد انہیں نظر کی کمزوری اور اس کے اسباب کے بارے میں بتایا گیا نیز انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت اپنانے کا ذہن بھی دیا گیا جس پر شرکا نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حافظ آباد میں قائم مختلف اداروں کا وزٹ کیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران نگرانِ شعبہ حاجی الطاف عطاری، صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری اور ڈویژن ذمہ دار حکیم دانش عطاری نے پولیس لائن حافظ آباد، سی آئی اے اسٹاف آفس، ڈی ایس پی صدر آفس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122 آفس میں دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری  میں لگائے گئے پودوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں ذمہ داران نے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مختلف نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد ذکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیرِ اہتمام نگرانِ مجلس پلانٹیشن حاجی الطاف حسین عطاری نے آصف عطاری، ڈویژن ذمہ دار دانش عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محسن مشتاق عطاری کے ہمراہ رینجرز ہیڈ کوارٹر، DPO آفس اور طیب سعید شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن نارووال کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ڈیپارٹمنٹس میں ذمہ داران نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل تحفے میں دیئے جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے اگست 2022ء میں مذکورہ اداروں میں لگائے گئے پودوں کی جگہوں کا وزٹ بھی کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 27 جنوری 2023ء کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں SEPسینٹر کے ذمہ دار رضوان عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر ساجد عطاری سمیت میڈیکل سینٹر کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت لاہور میں میڈیکل پروجیکٹس کو جلد شروع کرنے کےحوالے سے گفتگو کی۔

مزید(FRC: Faizan Rehabilitation Center ، SEP: Skill Enhancement Program) اورمختلف جامعۃُ المدینہ میں زیرِ تعلیم بچوں کی نظر چیک کروانے کے لئے Eye Camps لگانے کا ہدف دیانیز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں Eye Camp کے ساتھ ساتھ ماہ فروری 2023ء میں میڈیکل کیمپ لگانے کا بھی طے ہوا جس میں فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں کام کرنے والے عملے کے لئے فری بلڈ ٹیسٹ اور میڈیسن دینے کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہو رمیں17 جنوری 2023ء بروز منگل شعبہ FGRF کے تحت ایک سیشن ہوا جس میں مختلف کمپنیوں کے C-Level پروفیشنلز ( CFO، CEO (S)) اور مینجمنٹ اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو معاشرے کے مسائل اور اُن کا حل بتاتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔سیشن کے بعد شرکائے اجتماع نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کا شعبہ FGRF اللہ کی رحمت سے سیلاب زدگان کی مدد میں اب تک مصروفِ عمل ہے۔ ہزاروں لوگوں کے لئے اب تک امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

گھر بن رہے ہیں،ڈیمیج گھر جن کی دیواریں گر گئی ہیں ان کی تعمیرات میں کروڑہا کروڑ روپے کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ساتھ ساتھ کسانوں میں کھاد اور بیج تقسیم ہورہے ہیں ۔

اس شعبہ کے تحت 20دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مشورے میں سیلاب زدگان کی مددکرنے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے اب تک کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بڑھتی ہوئی سردیوں میں سیلاب زدگان کی سردیوں سے حفاظت کے لئے 50 ہزار کمبل و لحاف کی تقسیم کاری کا ہدف طے کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے گزشتہ 50 دنوں کی سیلاب ریلیف کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں میں زمین کے پانی نہ جذ ب کرنے کے سبب دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف نے ان پچاس دنوں میں متاثرہ علاقوں سے مشینری کے ذریعے50 کروڑ گیلن پانی نکال کر تقریباً20 ہزار ایکڑ زمین سے پانی نکالا اور 15 ہزار کے قریب گھر پانی سے خالی کئے نیز 59 کے قریب مساجد ،6 ہسپتال ،2 قبرستان اور8 اسکولز اور کالجز سے بھی پانی نکالا جاچکا ہے۔

مزید سیلاب متاثرین کی مدد اور متاثرہ زمین سے پانی رلیز کرنے کی ضرورت ہے مخیر حضرات اس بھلائی کے کام میں اپنا حصہ ملائیں اور اپنے ہم وطن بھائیوں کی خیر خواہی کریں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


30نومبر 2022ء کو ضلع جیکب آباد ، تحصیل ٹھل میں دعوتِ اسلامی کا فلاحی شعبہ FGRF کے تحت کسانوں میں بیج تقسیم کی گئی ، اس موقع پر دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے نگران مولانا عبدالوحید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کرایا ، اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا مزید اپنے بیان میں کہا کہ دعوتِ اسلامی نیکی کے کاموں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی مصروف عمل ہے۔

اس اجتماع میں تحصیل ٹھل کے نگران ہدایت اللہ عطاری اور دیگر عاشقان رسول نے بھی شرکت کی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک آمد ورفت میں سہولیات کے لئے پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیکٹر جی ۔ الیون اسلام آباد میں ایک نجی ادارے bookme اور FGRF کے درمیان سفری سہولیات پیش کرنے پر معاہدہ ہوا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارُ المدینہ عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ، رکن شوریٰ نے نجی ادارے کے افسران کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )