14 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ FGRF کے
تعاون سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ
غلام سرور اور PHA کے ڈائریکٹر محمد شوکت کے ہمراہ مل کر کمیونٹی
گرین پارک میں کم و بیش 50 پودے لگائے۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے
ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی نیز اسسٹنٹ کمشنر نے رکنِ شوریٰ کو اپنے
آفس میں آنے کی دعوت دی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت وہاں
موجود تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے
کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)