20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ملک ِ پاکستان کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے شجرکاری مہم کا آغاز کیاہے جس کے
نتیجے میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں مختلف مقامات پر پودے لگائے جا چکے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان
کے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تعاون سے کم و بیش 150 پودے
لگائے گئے۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے نگرانِ
ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری، ڈاکٹر محمد فاروق (FCPS میڈیکل اسپیشلسٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ DHQحافظ آباد) اور سپرنٹنڈنٹ جیل ابو بکر عبد اللہ سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)