.jpeg)
20جون 2021ء کو فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے زیر اہتمام لکھی درچوک شکار پورمیں بلڈ
ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دعوت اسلامی کے ساتھ
تعاون کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
اس
موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور صحافی حضرات نے کیمپ کا دورہ کیا اور
دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن حافظ
آباد کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی بھٹیاں میں تھیلیسیمیا اور
ہیموفیلیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خدمت انسانیت کا درد
رکھنے والے عاشقان رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
بلڈ
کیمپ پر موجود پنڈی بھٹیاں کے ذمہ دار مولانا محمد وسیم عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت
اسلامی ہر مشکل وقت میں سندس فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان
مریض بچوں کے لئے ہمارا بلڈ ہر وقت تیار ہے تاکہ یہ ننھے منے پھول جیسے بچے اپنی
زندگی کو حسین بنا سکیں۔
اختتام
پر سندس فاؤنڈیشن کے ایڈمن حسنین علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل
تحریک دعوت اسلامی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ان مشکور ہیں
کہ یہ ہمیں بلڈ ڈونیٹ کروا کے دے رہے ہیں۔ دوران گفتگو
انہوں نے بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
شکریہ بھی ادا کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس
رابطہ برائے شخصیات)
.jpeg)
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا
سلسلہ ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز
خان و نگران حافظ آباد زون دیگر شخصیات و اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد
مدثر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات)
.jpeg)
فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حافظ آباد میں باقاعدہ شجر کاری
مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں حافظ آباد
میں باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ نگران زون مولانا محمد وسیم عطاری، جامعۃ
المدینہ حافظ آباد کے اساتذہ و طلباء کرام، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد ڈاکٹر آصف
نواز، چیف ایگیزیکٹیو آفیسر میونسپل
کارپوریشن حیدر علی چٹھہ صاحب اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر رائے حسن رضا پرائم منسٹر گرین
اینڈ کلین پاکستان نے مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا نعرہ”
پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے “ بھی لگایا
گیا۔