دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کے زیرِاہتمام5اگست2021ءبروزاتوار فتح جنگ میں
شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام مصطفیٰ
جٹ نے ذمہ داران کے ہمراہ پودے لگاکر مہم
کا آغاز کیا ۔اس مہم میں جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر تاجران اور
سیاسی اسلامی بھائی بھی شریک تھے۔(رپوٹ:مبشر
حسن عطاری)
بار ایسوسی ایشن فتح جھنگ کے احاطے میں شجر کاری کا
سلسلہ، مختلف شخصیات نے پودے لگائے
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے زیر اہتمام یکم اگست 2021ءسے ملک بھر میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً شجر کاری کی جارہی ہے۔
اسی سلسلے میں 5 اگست 2021ء کو بار ایسوسی ایشن
فتح جھنگ کے احاطے میں شجر کاری کی گئی جس میں وکلاء، صحافی برادری، تاجران اور
سماجی شخصیات سمیت ذمہ دارانِ دعوت اسلامی
نے پودے لگائے۔
بار
کونسل میں دعوت اسلامی کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر بار
کونسل فتح جھنگ ایڈوکیٹ عبد الناصر جمال نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو بے حد
سراہا اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی جہاں دین متین کے
لئے خدمت کررہی ہے وہی فلاحی کاموں میں بھی مصروف عمل ہے۔ پروگرام کے بعد شخصیات
کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔ (رپورٹ: مبشر
حسن عطاری، شعبہ حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کے زیراہتمام
سرینگر ہائی اسلام آبادمیں قائم سی ڈی کے
ریسٹ ایریا میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔ اس شجر کاری مہم میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقار المدینہ
عطاری مدظلہ العالی کی آمدکا سلسلہ ہوا اس موقع پر رکن شوریٰ نے بریگیڈیئر محمد شاہد کے ہمراہ پودا لگا کر مہم کاآغاز کیا اور ملک کی ترقی کے لئےدعا بھی فرمائی
۔
پچھلے دنوں شجر کاری مہم کے سلسلے میں جہلم کے اطراف
میں قائم ایک نجی سکول میں یوم شجر کاری منایا گیا اس موقع پر مرکزی مجلس ِشوریٰ
کے رکن و نگرانِ اسلام آباد ریجن حاجی محمد وقار المدینہ عطاری مدظلہ
العالی نے جنرل چوہدری افضل کےہمراہ شجر کاری کرتے ہوئےپودے لگائےاور ملک کی ترقی
واستحکام کے لئے دعا فرمائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے زیر اہتمام 3 اگست 2021ء کو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کالج کے ریجنل بلڈ
سینٹر R.B.C
میں شجر
کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری مہم میں ریجن ہیڈ راؤ جنید عطاری، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ کرنل علی ندیم، محسن کھتری اور عبد الوحید سومرو نے پودے
لگائے۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام شعبہFGRF کے تحت یکم اگست
2021ء بروز اتوارمدنی مرکزفیضان مدینہ پھلروان
ضلع سرگودھا میں یوم شجر کاری منایا
گیا جس میں شعبہ فیضان مدینہ کے رکن زون اور نگران کابینہ کے ساتھ دیگر ذمہ داران نے شجرکاری
کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔( رپورٹ :حیدر عطاری رکن کابینہ پھلروان شعبہ
مدنی چینل عام کریں)
اوکاڑہ میں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے فلاحی شعبے فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن کے تحت 26 جولائی 2021ء کو مدنی
مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ FGRFشجاعت
علی عطاری اور اوکاڑہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع عطاری نے یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے
والی شجر کاری مہم کا جائزہ لیانیزپودے لگانے کے حوالے سے روٹس اور انتظامات کا
جائزہ لیتے ہوئے کلام کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے تحت ریسکیو آفس 1122 پاکپتن شریف میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں evening شفٹ انچارج اور ریسکیو
اہلکاروں نے شر کت کی۔
شعبہ
FGRF کے ذمہ دار فیضان علی چشتی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعمال کا
دارو مدار نیتوں پر ہے ہمیں مخلوق خداکی خدمت کرتے وقت اللہ پاک کی رضا پیش نظر ہونی چاہیئے۔ فیضان علی چشتی نے انہیں
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔ (رپورٹ: وقاص عطاری، زون ذمہ دار فیضان گلوبل ریلیف
فاونڈیشن پاکپتن شریف)
یکم
اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت ملک بھر میں شجر کاری مہم کا
آغاز ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے اراکین شوریٰ اور دیگر ذمہ داران مختلف مقامات کا
جائزہ لیتے ہوئے وہاں پودے بھی لگارہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن رکن زون عمر شہزاد عطاری، رکن زون شعبہ
اطراف گاؤں علی احمد عطاری اور نگران پھلروان کابینہ قاری قاسم عطاری سمیت جامعۃ
المدینہ کے طلبہ کرام نے شجر کاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے پھلروان میں پودے لگائے۔ (رپورٹ:
فضیل رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)
یکم
اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت ملک بھر میں شجر کاری مہم کا
آغاز ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے اراکین شوریٰ اور دیگر ذمہ داران مختلف مقامات کا
جائزہ لیتے ہوئے وہاں پودے بھی لگارہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع
عطاری کوٹ مومن ضلع سرگودھا پہنچے جہاں انہوں نے نگران بھلوال زون مولانا انصر خان
عطاری مدنی اور نگران کوٹ مومن کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی کے ہمراہ پودے
لگائے اور شرکا کو مزید پودے لگانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: فضیل
رضا عطاری مدنی، رکنِ زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)
ریسکیو1122 کے تعاون سے لالہ زار بھلوال میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ
سیشن کا انعقاد
ریسکیو1122
کے تعاون سے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام
جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ لالہ زار بھلوال میں
فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و
اساتذۂ کرام، رکنِ زون شعبہ FGRF ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری اور ناظم جامعۃ المدینہ
مولانا محبوب رضا عطاری مدنی نے شرکت کی۔
ریسکیو1122
کے اہلکاروں نے شرکا کو فرسٹ ایڈ اور ڈیزاسٹرز منیجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ کروائی۔
ڈیزاسٹرز
منیجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ میں ابتدائی طبی امداد کی تعارف، سانحہ یا ایمرجنسی کے
بعد پہلے سنہری گھنٹے کی اہمیت، زخم پر پٹی باندھنے کا طریقہ، ہڈی ٹوٹ جانے پر
ابتدائی طبی امداد کا طریقہ، سانس اور نبض کی بحالی کا طریقہ (CPR
) ، آگ بجھانے والے آلے کے استعمال کا طریقہ شامل تھا۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکنِ زون
شعبہ مدنی چینل عام کریں)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے تحت ریسکیو آفس 1122 پاکپتن شریف میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں
مارننگ شفٹ انچارج اور ریسکیو اہلکاروں نے شر کت کی۔
شعبہ
FGRF
کے ذمہ دار فیضان علی چشتی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر
ہے ہمیں مخلوق خداکی خدمت کرتے وقت اللہ پاک کی رضا پیش نظر ہونی چاہیئے۔ فیضان
علی چشتی نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔ (رپورٹ:
فیضان علی چشتی، رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن)