محکمہ جنگلات کی
طرف سے شجر کاری مہم کی تقریب میں دعوتِ
اسلامی کی خصوصی دعوت
پچھلے دنوں محکمہ جنگلات کی طرف سے مرادیاں نہر
کے کنارے پر شجر کاری مہم کی تقریب رکھی جس میں دعوتِ اسلامی کو خصوصی دعوت دی ۔
نگرانِ
زون نے مدرسۃ المدینہ کے طلبہ و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی ساتھ
ساتھ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک
ہوئے جن میں ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد
خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ ، ڈی پی او رانا محمد معصوم ، چیف فوریسٹ
آفیسر نیاز محمد ، ڈویژن فورسیٹ آفیسر عاصم اظہر نقوی ، ڈویژن فوریسٹ پلان آفیسر
شاہد اقبال اور سب ڈویژن فورسیٹ آفیسر قاضی عبدالرحیم شامل تھے۔
ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں دعوت ِاسلامی کے شعبہ FGRF کی
شجر کاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کےدعوت ِاسلامی حکومت کا بہت ساتھ دے رہی ہے۔
بعد ازاں نگرانِ زون نے تمام افسران کے ہمراہ پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا اور آخر میں دعا بھی کروائی۔(رپوٹ:حافظہ آباد زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)