16 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام 23 اکتوبر 2026ء کو ڈویژن گجرات میں ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن
سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور
صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے ماہِ قافلہ کے اہداف، خالی یو سیز (UCs) کے اہداف، نئے مقامات کے ایڈریس، روحانی علاج بستے،
سوسائٹی کے اہداف اور ماہانہ دینی کاموں کے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور اہم نکات پر
رہنمائی فراہم کی۔(رپورٹ:محمد علی
رفیق عطاری، شعبہ معاونت برائے ا سلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami