عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 25 اکتوبر 2026ء کو لاہور سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزیر آباد، پنجاب میں واقع کارخانے اور قرآن محل کا وزٹ کیا۔

اس وزٹ میں لاہور سٹی کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اوراقِ مقدسہ کی دیکھ بھال کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

واضح رہے کہ وزیر آباد سٹی، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام 5 قرآن محل موجود ہیں جہاں اوراقِ مقدسہ کو شرعی طریقۂ

کار کے مطابق محفوظ کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)