23اگست2021ء بروزپیر دعوتِ اسلامی  کے تحت امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر پتوکی ضلع قصور لاہور میں FGRF کے ذمہ داران نے شعبہ رابطہ کے ذمہ داران کے ہمراہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور پولیس اہلکار وں سمیت اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے آفس میں شجرکاری کی جس میں سیاسی شخصیت وصدر انجمن تاجران پتوکی رانا ممتاز علی خان بھی شریک تھے ۔اس موقع پر انہوں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا خوب سراہا۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار اجتماع میں نگران کوٹ مومن کابینہ ودیگر ذمہ داران کاضلعی صدر PTI سرگودھا ومشہور بزنس مین مہر انصر اقبال ہرل، سابقہ ناظم مٹیلہ چوہدری خالد محمود سموراور اہم سیاسی شخصیت چوہدری اظہر عباس گوندل سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پرسیدالشہداء امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہان کے رفقاء،شہدائے اسلام خصوصاً صحابہ کرامعلیھم الرضوان اورشہدائے پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے 572 پودے لگانے کا پختہ عزم کیا گیانیز مہر انصر اقبال ہرل نےدعوت اسلامی کو اپنے ٹاؤن والی مسجد کے انتظامات سنبھالنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔

بعد ازاں ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کروائی گئی۔(رپوٹ: محمد فضیل رضا عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


امیر اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر19اگست2021ء بروز جمعرات سید الشہداء امامِ عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے رفقاء کے ایصال ثواب کےلئے عاشقان رسول کے سنتوں کی تربیت کے تین دن کے مدنی قافلوں کی آخری نشست ہوئی ۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام کوٹ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماع ِذکر و نعت بسلسلہ عظمتِ سیدالشہداء امام ِعالی مقام امام حسینرضی اللہ عنہ منعقد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور ضلعی صدر PTI مہر انصر اقبال ہرل نے بھی شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کرتے ہوئے پاکستان کے امن وسلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کروائی ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن( FGRF)کے تحت تقریباً 572 پودے لگا کر پاکستان کو سرسبزوشاداب کرتے ہوئے اس کی آب وہوا کو بہتر کرنے کا پختہ عزم کیا۔ (رپوٹ: محمد فضیل رضا عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


ان دنوں حکومت پاکستان کی طرف  سے سمندر میں مچھلی کے شکارکرنے پر پابندی ہے جس کی وجہ ایسے افراد جن کا ذریعہ معاش مچھلی شکار کرنا ہی تھا وہ پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

ان پریشان حال گھرانوں کی ہمددری اور خیر خواہی کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے زیر اہتمام کیماڑی کابینہ کے جزیرہ بابا بھٹ شاہ میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوا ۔ شعبہFGRF کے ذمہ دار محمد فواد عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کشتیوں میں راشن بھر کر جزیرے میں موجود ان ماہی گیروں میں راشن تقسیم کیا۔ ( Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے زیر اہتمام بلوچستان سبی کے گاؤں چانڈیو میں فلاحی کاموں کا سلسلہ رہا۔

ضلعی انتظامیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تحصیل دارنصیر احمد، رسالدار لیویز فورس، نائب رسالدار اور دیگر فورس کے جوانوں کے تعاون سے شعبہ FGRF کے نگران شجاعت علی عطاری، نگران کابینہ سبی اور دیگر اسلامی بھائی راشن لیکر چانڈیو گاؤں پہنچے اور متاثرین کو راشن پیش کی۔

آخر میں شعبہ FGRFکی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور افسران کا تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں محکمہ جنگلات کی طرف سے مرادیاں نہر کے کنارے پر شجر کاری مہم کی تقریب رکھی جس میں دعوتِ اسلامی کو خصوصی دعوت دی ۔

نگرانِ زون نے مدرسۃ المدینہ کے طلبہ و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی ساتھ ساتھ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئے جن میں ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ ، ڈی پی او رانا محمد معصوم ، چیف فوریسٹ آفیسر نیاز محمد ، ڈویژن فورسیٹ آفیسر عاصم اظہر نقوی ، ڈویژن فوریسٹ پلان آفیسر شاہد اقبال اور سب ڈویژن فورسیٹ آفیسر قاضی عبدالرحیم شامل تھے۔

ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں دعوت ِاسلامی کے شعبہ FGRF کی شجر کاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کےدعوت ِاسلامی حکومت کا بہت ساتھ دے رہی ہے۔

بعد ازاں نگرانِ زون نے تمام افسران کے ہمراہ پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا اور آخر میں دعا بھی کروائی۔(رپوٹ:حافظہ آباد زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت یکم اگست2021ء بروزاتوارملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس مہم کو جاری رکھتے ہوئےاب تک کافی تعداد میں پورے ملک میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ننکانہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا نیز شعبہ FGRFکے ذمہ داران نے پولیس اسٹیشن واربرٹن میں DSP عثمان وڑائچ ننکانہ اور SHOظفر اقبال کے ہمراہ شجرکاری مہم کرتے ہوئے پودےلگائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ملک بھر میں شجر کاری مہم منائی جا رہی ہے۔

اسی سلسلہ میں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں دعوت اسلامی نے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جس میں D.I.G جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل،دعوت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا وسیم عطاری، محمد عامر عطاری ریجن کوآرڈنیٹر اسلام آباد نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔جیل خانہ جات میں ہونے والی شجر کاری مہم میں جیل کے دیگر افسران نے بھر پور شرکت کی اور ایک ہزار پودے لگائے۔

اس موقع پر D.I.G جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل نے آئی جی جیل خانہ جات نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا وقت کی ضرورت بن گئی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے دعوت اسلامی کا شعبہ FGRF فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اس وقت شجر کاری مہم میں پیش پیش ہے آج دعوت اسلامی جیل میں ایک ہزار پودے لگا کر بہت بڑا نیکی کا کام کیا ہے پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے ہم دعوت اسلامی کے مشکور ہے انہوں نے ہمارا ساتھ دیا اللہ کریم ان کو مزید ترقیاں دے۔ آمین 


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے زیر اہتمام جلال پور روڈ شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔

شجر کاری میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبہ، ضلعی امیر مولانا وسیم عطاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محسن عالم، سی او میونسپل کارپویشن حیدر علی چٹھی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پروگرام پاکستان رائے حسن علی کھرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر سیاسی و سماجی نے گھوڑا چوک سے قتل گڑھا چوک تک 300پودے لگائے۔

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری، نگران کابینہ علی پور چٹھہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اوتھل کے DYLموٹر سائیکل کمپنی میں شجر کاری مہم کی تقریب ہوئی جس میں یونین کے صدر سلیم، چنا ولی محمد، P.D.Iانسپکٹر محمد صہیب خان اور دیگر ورکرز سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے پودے لگائے۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد شاہد عطاری نے شجر کاری مہم کےمقاصد بتائے اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف  کے زیرِاہتمام5اگست2021ءبروزاتوار فتح جنگ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام مصطفیٰ جٹ نے ذمہ داران کے ہمراہ پودے لگاکر مہم کا آغاز کیا ۔اس مہم میں جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر تاجران اور سیاسی اسلامی بھائی بھی شریک تھے۔(رپوٹ:مبشر حسن عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام یکم اگست 2021ءسے ملک بھر میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً شجر کاری کی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں 5 اگست 2021ء کو بار ایسوسی ایشن فتح جھنگ کے احاطے میں شجر کاری کی گئی جس میں وکلاء، صحافی برادری، تاجران اور سماجی شخصیات سمیت ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے پودے لگائے۔

بار کونسل میں دعوت اسلامی کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر بار کونسل فتح جھنگ ایڈوکیٹ عبد الناصر جمال نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی جہاں دین متین کے لئے خدمت کررہی ہے وہی فلاحی کاموں میں بھی مصروف عمل ہے۔ پروگرام کے بعد شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری، شعبہ حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)