واربرٹن میں قائم دعوتِ اسلامی کی جامع مسجد فیضانِ
غوث اعظم میں شعبہ FGRF کے تحت یکم اپریل 2022ء
بروز جمعہ واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری سلمہ
الباری کی خصوصی آمد و بیان ہوا ۔
حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ شورٰی نے فرمایا
کہ پانی پلانا آسان اور افضل ترین نیکیوں میں سے ہےنیز دعوتِ اسلامی صحرائے تھر سمیت جگہ بجگہ واٹر
فلٹر پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔
بعد ازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سلمہ الباری نے واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تختی کی نقاب
کشائی کی۔اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علماکونسل
واربرٹن علامہ اشفاق احمد رضوی، مولانا سجاد احمد سیالوی، مبلغِ دعوتِ اسلامی
فرحان رشید عطاری، مولانا محمد عرفان مدنی،
جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ کے اساتذہ عظام، چوہدری جاوید اقبال بگڑ، میاں خرم ہنس، رانا عبد الجبار و دیگر سماجی و مذہبی شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)