پچھلے
دنوں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے متأثرین عاشقانِ رسول کی امداد کے لئے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے
تحت ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ پھلکوٹ میں امدادی کیمپ لگایاگیا۔
اس کیمپ میں راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کے
سامان جمع کئے جارہے ہیں جو دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ذریعے
سیلاب اور بارش سے متأثرین تک پہنچا دی
جائیں گی۔
وہ عاشقانِ رسول جو اس بھلائی کے کام میں حصہ
لینا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں اور اپنی آخرت کے لئے
ثواب کا خزانہ حاصل کیجیئے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی سیّد لقمان عطاری کا شعبہ ایف جی
آر ایف کے مختلف کیمپس کا وزٹ
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سیّد
لقمان عطاری نے پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیفنس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم شعبہ ایف جی آر ایف کے مختلف کیمپس کا
وزٹ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے کیمپس میں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز امت کی خیر
خواہی کا جذبہ دلایا اور اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ
کرنے کا ذہن دیا۔
واضح رہے ڈیفنس کراچی میں 6 مقامات پر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے
کیمپس قائم کئے گئے ہیں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔ (رپورٹ:محمد حماد رضا شعبہ تعلیم ڈیفنس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیلاب سے متأثرہ اور پریشان حال لوگوں کے لئے پتوکی میں امدادی کیمپ کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سیلاب سے
متأثرہ اور پریشان حال لوگوں کی امداد کے
لئے ہر ممکنہ کوشش کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں پاکستان کے شہر پتوکی میں شعبہ FGRF
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2022ء بروز اتوار بارشوں و سیلاب سے متأثرہ عاشقانِ
رسول کی مدد کے لئے امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں سیلاب زدگان کے لئے رقم، راشن اور ضروریات
زندگی کا سامان جمع کیا جارہا ہے۔
واضح رہے یہ امدادی سامان پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچا دیا جائے گا جبکہ
امدادی کیمپ مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے
کے لئے آنے والے دنوں میں بھی لگا رہے گاجو
اسلامی بھائی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے کیمپ میں رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
سیلاب زدگان اور پریشان حال لوگوں کی امداد کے لئے پاکستان کے شہر لاہور میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کے باہر کیمپ لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اس امدادی کیمپ کا جائزلیا اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو امت
کی خیر خواہی کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اسی طرح دعوتِ
اسلامی کے ساتھ مل کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔
واضح رہے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متأڈثرین
کی مدد کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں امدادی
کیمپ لگائے جا چکے ہیں جو عاشقانِ رسول مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں
وہ دعوتِ اسلامی کےذمہ داران سے رابطہ
کریں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے
تحت مصیبت زدہ و پریشان حال لوگوں کی
امداد کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائی ہمیشہ کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ڈسڑکٹ سانگھڑ سمیت
پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص کنڈیاری 4چک ورکشاب روڈ دلشاخ المنصورہ کالونی میرپور
روڈ پیرومل میں حالیہ بارشوں و سیلاب سے متأثرین عاشقانِ رسول کے درمیان دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی وقتاً فوقتاً کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے بےگھر ہونے والے افراد یا
جن کے گھر کو نقصان پہنچا ہو انہیں رقم
بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
اس مشکل وقت میں امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے
والے صاحب استطاعت عاشقانِ رسول دعوتِ
اسلامی کا ساتھ دیں اور اس بھلائی کے کام میں اپنا حصہ ملائیں۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری نگرانِ سانگھڑ شہر، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسا وقت آیا ہے کہ لاکھوں مسلمان اس وقت
بےگھر ہو چکے ہیں، ہمارے اہلِ وطن، ہمارے بھائی اور ہماری بہنیں اپنی آنکھوں سے اپنے بچوں، جانوروں اور گھروں کو بہتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور کچھ کر نہیں پا
رہے۔
وہ لوگ جو دوسروں کو کھلایا کرتے تھے آج اُن کے
پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، جن کی زیرِ نگرانی گھرکے افراد کے ساتھ ساتھ جانور پلا
کرتے تھے آج اُن کےسروں پر چھت نہیں ہے۔
معلومات کےمطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے سبب
ہزاروں لوگ بےگھر ہوگئے، لاکھوں لوگ بے روز گار ہوگئے جبکہ سینکڑوں لوگ اس دنیائے
فانی سے انتقال کر گئے۔
اس مشکل وقت میں دعوتِ اسلامی کا شعبہ ایف جی آر
ایف پاکستان کے مختلف شہروں میں دن رات اِن پریشان حال و مصیبت زدہ مسلمانوں کی
مدد کر رہا ہے جس میں کروڑوں روپے کا سامان تقسیم کیا جا چکا ہے اور کروڑوں روپے
کا سامان بھیجا جا رہا ہے مگر آفت بہت بڑی ہے مدد سب نے مل کر کرنی ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی 28 اگست 2022ء بروز
اتوار (پاکستانی وقت کے مطابق) دوپہر 3 بجے کرنے
جا رہی ہے لائیو ٹرانسمیشن (پروگرام) جس کا نام ہے ”مدد کی گھڑی ہے“ ۔ان شاء اللہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری قراٰن و
حدیث کی روشنی میں بتائیں گے کہ ان پریشان حال و مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کے
فضائل کیا ہیں؟ نیز لائیو ٹرانسمیشن کے ذریعے جانیں گے کہ بارشوں و سیلاب سے
متأثرہ لوگوں کی کیفیت کیا ہے، انہیں کس چیز کی حاجت ہے اور اُن کے لئےدعائے خیر
بھی کی جائے گی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ملک
بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر افراد میں دعوتِ اسلامی کی امدادی
سرگرمیاں جاری
پاکستان کے بہت سارے شہر (صوبہ بلوچستان، صوبہ
سندھ، جنوبی پنجاب اور KPK کے بعض
علاقے ) اس وقت بارشوں اورسیلاب سے شدید متاثر
ہیں۔ کئی مکانات منہدم ہوچکے ہیں جبکہ بہت
سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پورے گاؤں کے گاؤں،گوٹھ کے گوٹھ تباہ ہوکر صفحۂ
ہستی سے مٹ چکے ہیں۔کھیت کھلیان تباہ ہوچکے ہیں۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کی قیمتی اشیاء
ضائع ہوچکی ہیں۔ مویشی سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں۔ فوت شدگان کو دفنانے کے لئے
کفن موجود نہیں ہے۔ لوگ اپنے نومولود بچوں
کو شاپروں میں ڈال کر دفن کرنے پر مجبور ہیں۔ لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے بے
یارو مددگار مدد کے منتظر ہیں۔اب تک سینکڑوں لوگ لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ ہزاروں
افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ اگر بروقت ان
کی مدد نہ کی گئی تو چند دن بعد لوگ بارش اور سیلاب کے بجائے بھوک اور جراثیم کے باعث
بیماریوں سے مرنا شروع ہوجائیں گے۔
مصیبت کی اس گھڑی میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے ہزاروں کارکنان دن رات سیلاب زدگان کی خدمت
میں مصروفِ عمل ہیں۔ دعوتِ اسلامی نے سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے جو پلان
ترتیب دیا ہے اس کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے میں متاثرین کو زندہ رکھنے کے لئے پکا
ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی ،کیش رقم،راشن، ٹینٹ، زخمیوں کے لئے ابتدائی طبی امداد، لائف جیکٹس، جوتے اور کپڑے وغیرہ تقسیم کئے
جارہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں متاثرین کے تباہ شدہ گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ کرنا ہے اور تیسرے مرحلے میں ان بے یار و مددگار افراد
کے لئے روزگار کی بحالی کرنا ہے۔
ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ حاجی
عبدالحبیب عطاری کے مطابق دعوتِ اسلامی اس وقت روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی امدادی
سرگرمیاں کررہی ہے جبکہ ہزاروں افراد تک
پکا ہوا کھانا اور پینے کاصاف پانی پہنچارہی ہے۔
اس موقع پر بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا
محمدالیا س عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تمام عاشقانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ ان دکھیاروں کی
خوب مدد کریں اور اللہ کی راہ میں خرچ کرکے ثواب کے حقدار
بنیں۔
FGRG دعوتِ اسلامی نے ہیلپ لائن
قائم کردی ہے جس پر مالی یا کسی بھی طرح سے امداد کی خواہش رکھنے والےافراد ہم سے
رابطہ کرسکتے ہیں ، اس کے علاوہ جنہیں امداد درکار ہے وہ بھی اسی ہیلپ لائن پر کال
کرسکتے ہیں، اِن
شآءَ اللہ ممکنہ صورت میں دعوتِ
اسلامی کے رضاکار آپ کو ریسکیو کرنے کی
کوشش کریں گے۔
ہیلپ لائن نمبر:03152678657
TITLE: Dubai Islamic
Account Title: Dawat E Islami - Faizan Global Relief Foundation (FGRF)
ACCOUNT NO: 1760135392017
IBAN NO: PK53DUIB0000000135392017
جیسے
جیسے سائنس ترقی کرتی جا رہی ہے اسی رفتار سے دنیا میں ٹرانسپورٹ کے دھوئیں اور فیکٹریوں
کی جانب سے پھیلائی جانےوالی فضائی آلودگی سے زمین کا درجہ حرارت بھی بڑھتا جا رہا
ہے جس کے نتیجے میں موسمی حالات میں شدت اور انسانی زندگی پر اس کے مُضِر اثرات
مرتب ہوتے جا رہے ہیں۔ گلوبل وارمنگ سے
نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں شجرکاری پر زور دیا جارہا ہے، اس نیک کام میں دعوتِ
اسلامی کی طرف سے بھی بھرپور انداز میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا اور بانیِ دعوتِ
اسلامی نے مدنی چینل پر ایک ارب پودے لگانے کا اعلان فرمایا۔ ہدف کو علمی جامہ
پہنانے کے لئے اب تک WWF، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکومتی اداروں جانب سے بھی تعاون کا سلسلہ رہا۔
شجرکاری
مجلس کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق FGRF کی جانب سے سال 2021 میں 19 لاکھ 35 ہزار سے
زائد اور سال 2022میں اب تک 3لاکھ 83 ہزار سے زائد پودے لگادیئے گئے ہیں۔ یعنی اگر
ٹوٹل تعداد کی بات کی جائے تو دعوتِ
اسلامی کی جانب سے ملک بھر میں اب تک 23
لاکھ 18 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں جوکہ ایک اچھی تعداد ہے۔
اس کے
علاوہ دعوتِ اسلامی اربن فاریسٹ پر بھی کام کررہی ہےاور اب تک 12 مقامات پر اربن
فاریسٹ پلانٹیشن کی جاچکی ہے۔
شجرکاری
مجلس کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی حاجی
الطاف عطاری نے شب وروز کو مزید بتایا کہ یکم اگست 2022ء سے شروع ہونے والی شجر
کاری مہم کا ہدف 12 لاکھ متعین کیا گیا تھا، لیکن اس وقت ملکِ پاکستان کے بہت سارے
شہر زیرِ آب چکے ہیں اور سیلابی صورت حال سے دوچار ہیں، اس وجہ سے شجرکاری مہم بھی متاثر ہوئی ہے۔ حالات معمول پر آنے کے بعد اِن شآءَ اللہ ان
علاقوں، شہروں میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی کی شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے چند روز قبل ہی پنجاب اسمبلی میں ایک رکن پنجاب
اسمبلی کی جانب سے امیر اہل سنت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی پیش کی
گئی تھی جسے متفقہ طور پر قبول کیا گیا تھا اور اراکینِ پنجاب اسمبلی نے بانیِ دعوتِ
اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنے کی خدمات پر خراجِ
تحسین پیش کیا۔ (رپورٹ: محمد عمر فیاض عطاری مدنی)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے تحت 23 اگست 2022ء بروز منگل، ڈسٹرکٹ ہری پور مین خان پور روڈ، چیچیاں انٹر چینج، موٹر وے پر شجر
کاری کا سلسلہ ہوا جس میں ہزارہ ڈویژن کے
نگران غلام مرتضی عطاری ،ڈپٹی کمشنر آف ہری پور،ڈویژنل فارسٹ آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر موٹر وے پولیس،ڈسٹرکٹ نگران ہری پور،تحصیل نگران ہری پور،تحصیل نگران خان
پور،تحصیل نگران غازی اور دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بھی پودے لگائے۔
اس موقع پر شرکا نے شجر کاری کے حوالے سے
دعوت اسلامی کا یہ نعرہ بھی دہرایا:پودا لگانا ہے،درخت بنانا ہے۔الحمدللہ دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہری پور ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں یکم
اگست 2022 ءسے 23 اگست 2022ء تک ان 23
دنوں میں 2 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اگست 2022ء بروز بدھ
شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی اوتھل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کانسی سے میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داران
نے انہیں پریشال حال مسلمانوں کے امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز دعوتِ
اسلامی کے مختلف دینی کاموں سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون
کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی اوتھل کے شاہد رضا عطاری مدنی، تحصیل نگران بشیر احمد
عطاری اور جہاں زیب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ
دار اسلامی بھائی کوئٹہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متأثرہ عاشقانِ رسول کی
امداد میں مصروفِ عمل ہیں۔
23 اگست 2022ء بروز منگل شعبہ ایف جی آر ایف
کے ذمہ داران نے مصیبت زدہ اور پریشان حال اسلامی بھائیوں کے
درمیان راشن تقسیم کیا جس پر عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا
اور دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔اس موقع پر FGRF کے کوئٹہ ڈویژن ذمہ دار محسن رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی
موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے مختلف شہروں میں حالیہ
بارشوں کے سبب متأثرین کے درمیان کھانا تقسیم
لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے
اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں فلاحی کاموں میں
حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت حالیہ بارشوں کے
سبب متأثرین کے درمیان کھانا تقسیم کیا
گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سانگھڑ ڈسٹرکٹ، ٹنڈو آدم، شہدادپور، کھپرو، ورکشاب
اور سنجھورو میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے سبب پریشان زدہ مسلمانوں کی امداد کے لئے ہزاروں
افراد کے درمیان دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گھر گھر جا کر کھانا تقسیم کیا جس پر لوگوں نے دعوتِ اسلامی
کی اس کاوشوں کو سراہا اور دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس
موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سانگھڑ احمدرضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی
موجود تھے۔
آپ بھی اس کارِ خیر میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ
دیں اور پریشان حال مسلمانوں کی امداد کے لئے دعوتِ اسلامی کو ڈونیشن دے کر اپنی
آخرت کے لئے ثواب کا ذخیرہ جمع کریں۔(رپورٹ:شعبہ ایف جی آر ایف،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)