3 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ سیلاب زدگان کی خیر خواہی، غم خواری  اور دینی امور کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان پنجاب کے قریب بستی گامن والا کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGFR کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ سیلاب سے متأثرہ لوگوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے اُن کے لئے دعائے خیر فرمائی جس پرلوگوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں وقتاً فوقتاً اسلامی بھائی امدادی سامان اور رقم جمع کرواتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 31 اگست 2022ء بروز بدھ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کورنگی، لانڈھی، قائد آباد اور گلشن حدید میں قائم شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے امدادی کیمپ کا وزٹ کیا۔

اس دوران کیمپ میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو جمع ہونے والے سامان کے بارے میں آگاہی دی جس پر رکنِ شوریٰ نے اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کے تحت 2 دن فری میڈیکل اور لائیو اسٹاک ریلیف کیمپ چمبڑ کے گاؤں حاجی عالم چانیو میں سیلاب زدگان کے لئے لگایا گیا ۔اس کیمپ میں پاک آرمی، رینجرز، اسسٹنٹ کمشنر، MNA ، ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ،ایڈمنسٹریٹر اور دیگر حکومتی افسران نے دورہ کیا اور دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی ۔

(رپورٹ: امید علی عطاری ریجن ذمہ دار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


ملک پاکستان پر سیلاب کی صورت میں  آزمائش کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی اور اسکا فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف لوگوں کی خدمت کے لئے پیش پیش ہے ۔ اسی ضمن میں یکم ستمبر 2022ء کو تحصیل سہون کے مختلف مقامات پر 3000 سے زائد سیلاب زدگان کو کھاناپیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ کھانا لال باغ چوتنبھی پاک نیوی کے نوجوانوں کے خیموں میں سیلاب زدگان کے لئے پکایا تھا جسے دعوت اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف کو سیلاب زدگان میں تقسیم کرنے کے لئے پیش کیا ، ڈسٹرکٹ جام شورو کے ذمہ دار عبد الجبار عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملکر سیلاب زدگان میں کھانا تقسیم کیا ۔(رپورٹ: گل شیر احمد عطاری ، تحصیل سہون ذمہ دار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے اور ہر مشکل وقت میں لوگوں کا ساتھ دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سیلاب سے متأثرہ اور مصیبت زدہ اسلامی بھائیوں کے لئے گڑھی شاھو لاہور میں امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول سیلاب زدگان کے لئے راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کا سامان دے رہے ہیں۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے امدادی کیمپ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی دلجوئی کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سیلاب زدگان کے لئے پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ کی آمد ہوتی رہتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس امدادی کیمپ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی نیز سیلاب زدگان کے لئے جانے والے سامان کا جائزہ لیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں چنیسر ٹاؤن کراچی میں قائم امدادی کیمپ میں آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور سیلاب زدگان کے لئے جمع ہونے والے سامان کے بارے میں فالو اپ لیا جس پر ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سیلاب سے متأثرہ عاشقانِ رسول کے لئے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے ایف جی آر ایف کے زیرِ اہتمام پاکستان کے مختلف علاقوں میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پتوکی میں بھی امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول وقتاً فوقتاً سیلاب زدگان کی مدد کے لئے راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کا سامان دے رہے ہیں جو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ذریعے سیلاب متأثرین تک پہنچایا جا رہا ہے۔

واضح رہے سیلاب متأثرین کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لگایا گیا یہ امدادی کیمپ آئندہ دنوں میں بھی لگا رہے گا جو اسلامی بھائی اپنے ہم وطن عاشقانِ رسول کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے اسلامی بھائیوں سے رابطہ کریں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں جمع ہونے والے سامان کو مختلف شہروں میں بھیجنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہا رکیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی جس پر ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت میرپورخاص میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر کو شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے سیلاب متاثرین کے امدادی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا نیز ڈپٹی کمشنر نے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رؤیتِ ہلال کمیٹی کے رکن مفتی علی اصغر عطاری کے شیڈول کے متعلق اہم امور پر میٹنگ کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے متأثرین عاشقانِ رسول کی امداد کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ پھلکوٹ میں امدادی کیمپ لگایاگیا۔

اس کیمپ میں راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کے سامان جمع کئے جارہے ہیں جو دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ذریعے سیلاب اور بارش سے متأثرین تک پہنچا دی جائیں گی۔

وہ عاشقانِ رسول جو اس بھلائی کے کام میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں اور اپنی آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ حاصل کیجیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری نے پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیفنس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم شعبہ ایف جی آر ایف کے مختلف کیمپس کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے کیمپس میں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز امت کی خیر خواہی کا جذبہ دلایا اور اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے ڈیفنس کراچی میں 6 مقامات پر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے کیمپس قائم کئے گئے ہیں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔ (رپورٹ:محمد حماد رضا شعبہ تعلیم ڈیفنس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)