29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر پتوکی میں
لگے ہوئے امدادی کیمپ کا سامان سیلاب متأثرین کی جانب روانہ کر دیا گیا
Wed, 21 Sep , 2022
2 years ago
حالیہ بارشوں اور سیلاب
سے متأثرہ لوگوں کی امداد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں
میں ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس
میں وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول سیلاب زدگان کے لئے ضرویاتِ زندگی کا سامان، راشن
اور رقم جمع کروارہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران وہ سامان سیلاب زدگان تک
پہنچا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
پاکستان کے شہر پتوکی میں لگے ہوئے امدادی کیمپ کا سامان ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کےذریعے ٹرک میں لوڈ
کرواکرسیلاب متأثرین کی جانب روانہ کر دیا گیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)