دعوتِ اسلامی دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجو لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے دنیاوی و آفاتی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشش کرتی رہتی ہے۔

ترقی کی راہ پر گامزن عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں مختلف مواقع پر امتِ مسلمہ کی خیر خواہی کی ہے وہی ایک اور مثالی قدم اٹھانے جارہی ہے ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت پہلا مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر (Madani Healthcare Centre)کراچی کے علاقےFB ایریا، بلاک 6، D-38 میں قائم کیا جا رہا ہےجس کا افتتاح عنقریب کیا جائے گا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے۔ یہاں مردو خواتین کے لئے الگ الگ اور مکمل شرعی پردے کا خیال رکھتے ہوئے ایمرجنسی، گائنی، جنرل امراض (عام بیماریاں)، بچوں کے امراض، آرتھوپیڈک (ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں) کے امراض کا علاج کیا جائے گا۔

 رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا مزید کہنا تھا کہ اس کیئر سینٹر میں بڑے ماہر ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی علاج ہوگا اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے ڈاکٹر کی فیس، ٹیسٹ اور میڈیسنز سمیت فیس صرف تین سو سے پانچ سو روپے (300/500)چارج کی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 800سے 1200 مریض علاج کرواسکیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)