دعوتِ اسلامی لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور مشکل وقت میں  اُن کا ساتھ دینے والی عاشقانِ رسول کی وہ دینی تحریک ہےجو امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کے لئے ہر وقت کوشش کرتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں پاکستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب جو مسلمان بے گھر ہو گئے، جن کے کاروبار ختم ہو گئے اور جن لوگوں کے عزیز و اقاریب اس دنیائے فانی سے انتقال کر گئے اُن کی مدد کے سلسلے میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 29 نومبر 2022ءبروز پیر تقریباً 11 بجے راجن پور پنجاب پاکستان کے المدینہ کاٹن فیکٹری میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ اجتماعِ کے اختتام پر شعبہ   FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے کم و بیش 2 ہزار کسانوں میں گندم کی فصل کے لئے کھاد تقسیم کی جائی گی۔مخیر حضرات اس بھلائی کے کام میں اپنا حصہ ملائیں اور اپنے ہم وطن بھائیوں کی خیر خواہی کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)