
دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے
تحت کراچی سٹی کے سفاری پارک گلشنِ اقبال میں شجرکاری کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن زاہد منصوری اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ریحان
غوری ذمہ داران کے ہمراہ پودے لگائے۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ایسٹ آفس کراچی سے متصل پارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری کا سلسلہ ہوا
جس میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ تبریز صادق مری، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سفیان بابر، نگرانِ
ڈسٹرکٹ ایسٹ مولانا سیّد قذافی شاہ عطاری مدنی، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے کراچی
سٹی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری اور نگرانِ جناح ٹاؤن حاجی فضیل عطاری نے شرکت کی۔
پھلگراں، اسلام آباد کی سیاسی و کاروباری شخصیت
راجہ جبران علی کی رہائشی گاہ پر پلانٹیشن

اسلام آباد کے علاقے پھلگراں میں سیاسی و
کاروباری شخصیت راجہ جبران علی کی رہائشی
گاہ پر 14 اگست 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت شجرکاری مہم کے سلسلے میں
پلانٹیشن (پودے
لگانا)کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ
پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم اور والدینِ
مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم اور راجہ
جبران علی کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے پودے لگاکر
شجر کاری کا آغاز کیا نیز وطنِ عزیز کی حفاظت وترقی کے لئے دعائے خیر کی گئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بتایا جس کو راجہ جبران علی سمیت وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے سراہا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں راجہ جبران علی نے اسلام آباد G-11 میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔

14
اگست 2023ء پیارے ملک پاکستان کے76 ویں یوم ِ آزادی کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت لاکھا اتحاد
کوٹ مٹھن میں ملک کو سر سبز و شاداب بنانے
کےلئے شجرکاری کی گئی۔
اس موقع پر تحصیل نگران ناظم محمود عطاری،سٹی
نگران عتیق عطاری نے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم
العالیہ کے فرمان ’’پودالگاناہےدرخت بناناہے‘‘ پر عمل کرتے ہوئے لاکھا یوتھ ٹیم کے صدر ڈاکٹر احسان الحق لاکھا،حاجی
غلام مرتضی لاکھا، فیض رسول لاکھا اور ساجد رسول لاکھا کے ہمراہ پودے لگائے ۔ (رپورٹ :ساجد
رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
10اگست2023ء
کو شجرکاری کے سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا اور وہاں ڈاکٹر حیدر اشرف،ایس پی RIB رانا شہباز، ڈی ایس پی ADIG
اسد چیمہ،ڈی ایس پی ثنااللہ اور ڈی ایس پی آصف کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔بعدازاں
ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا
کروائی ۔
ریجنل
پولیس آفس افسران نے دعوت اسلامی کی پلانٹیشن کے حوالے سے کی گئی
کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا
اظہار کیا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی اظہر
عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ سیالکوٹ کے مختلف دفاتر کا وزٹ کیا اور اتھارٹی پرسنز کے ساتھ شجرکاری کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جشنِ آزادی کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے
میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی وطنِ عزیز پاکستان سے محبت کا
اظہار کرنے، وطنِ عزیز کے فلاحی کاموں میں
اپنا کردار ادا کرنے اور پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کےلوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
جشنِ آزادی کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت 12 اگست 2023ء بروز ہفتہ صبح 11 بجے
سے شام 07 بجے تک D-33 ایف
بی ایریا بلاک 6، کراچی میں قائم مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر(Madani Healthcare Centre) میں Mega
Free Medical Camp
لگایا جارہا ہے۔
معلومات کے مطابق اس Medical Camp میں OPD چیک اپ کی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ دیگرتمام
سروسز (لیبارٹری ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، ایکسرے، ای سی جی، ڈینٹل
کیئر، ایکو) میں 50% ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
تمام عاشقانِ رسول اس Medical Camp سے
فائدہ حاصل کرنے کے لئے
12 اگست 2023ء کو مدنی ہیلتھ کیئر
سینٹر کا وزٹ کریں اور وہاں موجود سہولیات
سے فائدہ اٹھائیں۔ Medical Camp سے متعلق کوئی بھی
معلومات حاصل کرنے کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:021-36425552-75, 0312-3713932 یا www.mhcc.pk کا وزٹ کریں۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 3اگست2023ء
کو نگرانِ تحصیل مشاورت عمران عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اشفاق عطاری کے ہمراہ پولیس اسٹیشن شاہ پور ڈسٹرکٹ سرگودھا کا دورہ کیا ۔
اس
موقع پر ذمہ داران کی تفتیشی آفیسرز امان اللہ ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او، سلیمان گورائیہ،
خالد محمود اورا سٹاف آفیسر آصف محمود سے ملاقات ہوئی۔دورانِ ملاقات اسلامی
بھائیوں نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور پلانٹیشن کی اہمیت بتاتے ہوئے تھانے کے باغیچہ میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ پودے
لگائے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

خیر
خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت آر۔ایچ۔سی (سول اسپتال) جھاوریاں
تحصیل شاہ پور ڈسٹرکٹ سرگودھا میں شعبہ
ایف،جی،آر،ایف کے تعاون سے شجرکاری کی گئی۔
معلومات کے مطابق 3اگست2023ء کو نگران تحصیل مشاورت عمران عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا ڈسٹرکٹ ذمہ
دار اشفاق عطاری نے آر۔ایچ۔سی
اسپتال کا دورہ کیا ۔
اس
دوران ذمہ داران نے ڈاکٹر محمد مختار (انچارج آر۔ایچ۔سی
جھاوریاں) ،
میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حشام اور سماجی شخصیت
ارشد خان سے ملاقات کی نیز انہیں ماہ اگست 2023ء میں دعوت اسلامی کے تحت جاری شجر کاری مہم کے متعلق بتایا اور ڈاکٹر کے ہمراہ اطراف میں پودے بھی لگائے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مدینہ
مسجد سرفراز ٹاؤن حیدرآباد کے اطراف میں پودے لگاکر شجر کاری کی گئی

4اگست
2023ء بروز جمعہ المبارک دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے مدینہ مسجد سرے گھاٹ میاں سرفراز ٹاؤن حیدرآباد
میں نماز جمعہ سے پہلے ’’ گھاٹے کا سودا‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔
نماز جمعہ کے بعد رکنِ شوریٰ نے مقامی عاشقان رسول کے ساتھ مدینہ مسجد کے اطراف میں پودے لگاکر شجر کاری بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

گزشتہ روز پسرور ٹی ایچ کیو اَسْپَتال میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت بلڈ کیمپ لگایا گیا جس
میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے تھلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔
اس
موقع پر اسسٹنٹ
کمشنر پسرور قمر محمود منج ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہمائیوں ،سرجن ڈاکٹر ولید، ڈی
ایس پی رضا اعوان،ایس ایچ او تھانہ سٹی طیب نے شرکت کی اور دعوت اسلامی کی اس کاوش
کو خوب سراہا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

خانیوال میں
دعوت اسلامی کےشعبہ FGRF کےصوبائی ذمہ دارنے تحصیل نگران اور شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ پولیس ڈیپارٹ کا دورہ کیا۔
جہاں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے سپرنٹنڈنٹ
ڈسٹرکٹ جیل جاویداقبال کھچی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سیدکامران حیدر بخاری سےملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کی علمی،دینی وفلاحی خدمات
کےحوالےسے بریفنگ دی۔
مزید
گزشتہ سالوں سے دعوت اسلامی کے تحت جاری شجرکاری مہم کے متعلق بتایا اور شخصیات کے ساتھ ملکرادارے کے باغیچہ میں پودہ
بھی لگایانیز شجرکاری کےحوالےسےجیل انتظامیہ اور ایف جی آرایف کے درمیان MOUبھی
سائن ہوا۔(رپورٹ: عبد
الرحمٰن عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دارشعبہ رابطہ
دعوت اسلامی خانیوال،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

19 مئی 2023ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پتوکی میں ایشیا کی سب سے بڑی
پھولوں اور پودوں کی مارکیٹ (نرسریاں) کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف
عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں
نرسریوں کے مالکان، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ FGRF کی خدمات کے بارے میں بتایا نیز پلانٹیشن،
بلڈ ڈونیشن کیمپ، فیضانِ ری ہیبلی ٹیشن
اور مدنی کلینک کے ذریعے ہونے والی خیرخواہی امت کے متعلق بریفنگ دی جس پر وہاں موجود شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں
صوبائی ذمہ دار نے شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
لیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل
ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)