اسلام آباد کے علاقے پھلگراں میں سیاسی و کاروباری شخصیت راجہ جبران علی  کی رہائشی گاہ پر 14 اگست 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری مہم کے سلسلے میں پلانٹیشن (پودے لگانا)کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم اور والدینِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم اور راجہ جبران علی کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے پودے لگاکر شجر کاری کا آغاز کیا نیز وطنِ عزیز کی حفاظت وترقی کے لئے دعائے خیر کی گئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس کو راجہ جبران علی سمیت وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں راجہ جبران علی نے اسلام آباد G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پھلگراں علاقے میں ہی زیرِ تعمیر مسجد کا وزٹ کیا اور دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)