دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت کراچی سٹی کے سفاری پارک گلشنِ اقبال میں شجرکاری کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے رکن زاہد منصوری اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ریحان غوری ذمہ داران کے ہمراہ پودے لگائے۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تمام اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مل کر وطنِ عزیز کی ترقی و حفاظت کے لئے دعائے خیر کروائی۔اس موقع پر دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی کے مفتی محمد سجاد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد زکی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)