14 اگست 2023ء بروز پیر حسن کالونی واربرٹن، ڈسٹرکٹ ننکانہ کی جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کے احاطے میں جشنِ آزادی کے پُر مسرت موقع پر پرچم کشائی کرنے کے بعد شہدا کے ایصالِ ثواب کےلئے پودے لگائے گئے ۔

معلومات کے مطابق اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے عاشقانِ رسول کے درمیان مفت پودے تقسیم کئے گئے اور ملکی امن و سلامتی نیز آزادی کے موقع پر شہید ہونے والوں کے بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

شعبہ FGRFکے تحت سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی عاشقانِ رسول کو مفت پودے دیئے جارہے ہیں ۔ شعبہ FGRF کاان شاء اللہ عزوجل 10 ہزار پودے تقسیم کرنے کا ہدف ہے ۔

پرچم کشائی و شجر کاری کی اس تقریب میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، امیر سنی علماء کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی ، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد، میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افراد اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کر کے حبُ الوطنی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی واربرٹن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)