17 اگست 2023ء کو نارووال میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے  DHQ اسپتال میں FGRF کے تحت فروٹ کے 450 پودوں کے باغ کا افتتاح کیا جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال چوہدری محمد اشرف، ایم ایس ڈاکٹر محمد فیاض اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر حاجی صاحب نے ڈاکٹروں کو اب تک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک بھر میں جتنے پودیں لگے ان کے بارے میں بتایا نیز اس سال جو پودے لگانے ہیں اس کےمتعلق آگاہ کیا اور بعد میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کروائی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)