کالام
خیبرپختونخوا میں ایف جی آر ایف کےتحت
مکانات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری
دعوت ِاسلامی
نہیں بھولی، دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کے تحت سیلاب کی تباہی کے ایک سال
بعد بھی متاثرین میں امدادی کام جاری۔
کالام
خیبرپختونخوا میں شعبہ ایف جی آر ایف کےتحت مکانات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہیں۔پچھلے دنوں ایف جی آر ایف فوڈاینڈ ڈیزاسٹرریلیف کے نگران شفاقت عطاری نے تعمیراتی مکانات کے اندرونی کاموں کاجائزہ لیا اور مدنی خبروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہزاروں مکانات کی تعمیرات ہوچکی ہے۔ مزید تعمیرات
کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جو عنقریب مکمل ہوجائے گا نیز مکینوں کو ان کے مکانات کی چابیاں بھی دے دی جائیں گی۔
اس موقع پر فوڈاینڈ ڈیزاسٹرریلیف نگران نے بالخصوص یوکے کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے ایف جی آر ایف نے سیلاب سے متاثرین افراد کے مکانات کی تعمیرات کروائی ۔
علاوہ ازیں شفاقت عطاری نے ایف جی آر ایف کے تحت جنہیں مکانات دے دیئے گئے ہیں ان سے گفتگو بھی کی جس پر مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت ِ اسلامی کا
شکریہ ادا کیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
مؤرخہ
17 اگست 2023ء کو نارووال ریسکیو 1122 کا رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ دورہ کیا اور وہاں ڈسٹرکٹ انچارچ مقصود
احمد اور ریسکیو کے جوانوں کے ساتھ مل کر ان کے دفتر میں پودے لگائے ۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ نے افسران کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے
لئے دعا کروائی۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل تحفتاً پیش کئے۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات
گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ
ایف جی آر ایف کے تعاون سے 17 اگست 2023ء کو ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں مرکزی
مجلسِ شوری ٰ کے رکن
حاجی محمد اظہر عطاری نے سپریڈنٹ جیل کا
دورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے وہاں محمد سرور اور ڈپٹی سپریڈنٹ
جیل عدیل چیمہ کے ساتھ مل کر جیل کے باغیچہ میں شجرکاری کی اور دعا ئے خیر
کروائی نیز افسران کو پیر و مرشد
علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت
برکاتہم العالیہ کے
تحریر کردہ رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: رابطہ
برائے شخصیات گوجرانوالہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
17
اگست 2023ء کو نارووال میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے DHQ اسپتال میں FGRF
کے تحت فروٹ کے 450 پودوں کے باغ کا افتتاح کیا جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال چوہدری
محمد اشرف، ایم ایس ڈاکٹر محمد فیاض اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر حاجی صاحب نے ڈاکٹروں کو اب تک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک بھر میں جتنے
پودیں لگے ان کے بارے میں بتایا نیز اس
سال جو پودے لگانے ہیں اس کےمتعلق آگاہ کیا اور بعد میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کروائی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: رابطہ
برائے شخصیات گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نارووال
میں دعوت اسلامی کے تحت 17اگست 2023ء کو DPO نارووال رانا طاہر رحمان کے دفتر
میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں DSP
سٹی محمود ، DSP
ٹریفک محمد عمران،ڈسٹرکٹ سیکیورٹی انچارج حافظ قدیر نے شرکت کی ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے دفتر میں بیان کیا جس میں شخصیات کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔بعد میں DPO اور DSP کے ساتھ رکنِ شوریٰ نے وہاں
موجود گارڈن میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ
کے زیرِ اہتمام16 اگست 2023ء کو چشتیاں
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل
چشتیاں،تحصیل فورٹ عباس،تحصیل ہارون آباد،تحصیل بہاولنگر ،تحصیل منچن آباد کے فنانس ذمہ دار اور تحصیل
نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگران
ڈسٹرکٹ بہاولنگر محمدناصر عطاری نے مدنی مشورے میں چرم قربانی کی کھالوں کے حوالے
سے فائنل رپورٹ سے آگاہ کیا اور آمدن و
خرچ کے متعلق تحصیل وائز ذمہ داران کو نکات بتائے نیز آنے والے مہینے میں آمدن کے حوالے سے اہداف دیئے ۔ مزید تحصیل فنانس ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں میں حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد رمضان عطاری چشتیاں، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
حسن کالونی واربرٹن، ڈسٹرکٹ ننکانہ میں جشنِ
آزادی کے موقع پر پرچم کشائی و شجرکاری
14 اگست 2023ء بروز پیر حسن کالونی واربرٹن، ڈسٹرکٹ
ننکانہ کی جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کے احاطے میں جشنِ آزادی کے پُر مسرت موقع پر
پرچم کشائی کرنے کے بعد شہدا کے ایصالِ ثواب کےلئے پودے لگائے گئے ۔
معلومات کے مطابق اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی
جانب سے عاشقانِ رسول کے درمیان مفت پودے تقسیم کئے گئے اور ملکی امن و سلامتی نیز
آزادی کے موقع پر شہید ہونے والوں کے بلندیِ درجات کے لئے دعائیں
کی گئیں ۔
شعبہ FGRFکے تحت سابقہ سالوں کی
طرح اس سال بھی عاشقانِ رسول کو مفت پودے دیئے جارہے ہیں ۔ شعبہ FGRF کاان شاء اللہ عزوجل 10
ہزار پودے تقسیم کرنے کا ہدف ہے ۔
پرچم کشائی و شجر کاری کی اس تقریب میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، امیر سنی علماء کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی
، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا
محمد ارشد، میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افراد اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کر کے حبُ الوطنی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی واربرٹن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے
تحت کراچی سٹی کے سفاری پارک گلشنِ اقبال میں شجرکاری کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن زاہد منصوری اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ریحان
غوری ذمہ داران کے ہمراہ پودے لگائے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ایسٹ آفس کراچی سے متصل پارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری کا سلسلہ ہوا
جس میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ تبریز صادق مری، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سفیان بابر، نگرانِ
ڈسٹرکٹ ایسٹ مولانا سیّد قذافی شاہ عطاری مدنی، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے کراچی
سٹی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری اور نگرانِ جناح ٹاؤن حاجی فضیل عطاری نے شرکت کی۔
پھلگراں، اسلام آباد کی سیاسی و کاروباری شخصیت
راجہ جبران علی کی رہائشی گاہ پر پلانٹیشن
اسلام آباد کے علاقے پھلگراں میں سیاسی و
کاروباری شخصیت راجہ جبران علی کی رہائشی
گاہ پر 14 اگست 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت شجرکاری مہم کے سلسلے میں
پلانٹیشن (پودے
لگانا)کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ
پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم اور والدینِ
مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم اور راجہ
جبران علی کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے پودے لگاکر
شجر کاری کا آغاز کیا نیز وطنِ عزیز کی حفاظت وترقی کے لئے دعائے خیر کی گئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بتایا جس کو راجہ جبران علی سمیت وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے سراہا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں راجہ جبران علی نے اسلام آباد G-11 میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔
14
اگست 2023ء پیارے ملک پاکستان کے76 ویں یوم ِ آزادی کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت لاکھا اتحاد
کوٹ مٹھن میں ملک کو سر سبز و شاداب بنانے
کےلئے شجرکاری کی گئی۔
اس موقع پر تحصیل نگران ناظم محمود عطاری،سٹی
نگران عتیق عطاری نے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم
العالیہ کے فرمان ’’پودالگاناہےدرخت بناناہے‘‘ پر عمل کرتے ہوئے لاکھا یوتھ ٹیم کے صدر ڈاکٹر احسان الحق لاکھا،حاجی
غلام مرتضی لاکھا، فیض رسول لاکھا اور ساجد رسول لاکھا کے ہمراہ پودے لگائے ۔ (رپورٹ :ساجد
رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
10اگست2023ء
کو شجرکاری کے سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا اور وہاں ڈاکٹر حیدر اشرف،ایس پی RIB رانا شہباز، ڈی ایس پی ADIG
اسد چیمہ،ڈی ایس پی ثنااللہ اور ڈی ایس پی آصف کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔بعدازاں
ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا
کروائی ۔
ریجنل
پولیس آفس افسران نے دعوت اسلامی کی پلانٹیشن کے حوالے سے کی گئی
کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا
اظہار کیا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی اظہر
عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ سیالکوٹ کے مختلف دفاتر کا وزٹ کیا اور اتھارٹی پرسنز کے ساتھ شجرکاری کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)