22 رجب المرجب, 1446 ہجری
فلاحی کاموں کے ذریعے امتِ مسلمہ کی خیرخواہیِ
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے اپنے شعبے FGRF کے تحت اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14/B
کراچی (نزد بنگلہ بازار روڈ)میں ”مدنی کلینک“ کا افتتاح کردیا ہے جہاں شرعی تقاضوں
کے عین مطابق مرد و خواتین کے لئے الگ الگ اسٹاف سمیت کم فیس میں علاج معالجے کی
بہترین سہولت فراہم کی جائے گی۔
افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ڈاکٹر
حضرات، ذمہ داران اور علاقے کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔