18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم اور ایف
جی آر ایف کےتحت جنت السندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں شجرکاری
کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے ڈین فیکلٹی ڈاکٹر منظور ابڑو
کے ساتھ پلانٹیشن کا آغاز کیا۔
ڈین فیکلٹی
منظور ابڑو کے ساتھ یونیورسٹی کے 15سے زائد پروفیسرز اور 250سے زیادہ اسٹوڈینٹس نے
شعبہ ایف جی آرایف کے تعاون سے پودے لگائے۔
ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس و پروفیسرز کے ہمرہ ای فیکلٹی کراپ پروٹیکشن، فیکلٹی
ایگریکلچر انجینئرنگ ، فیکلٹی سوشل
سائنس اور فیکلٹی DVMمیں
پودے لگائے ۔اس موقع پر یونیورسٹی سے وابستہ عملہ بھی شریک رہا۔(رپورٹ:ریجن
ذمہ دارجنید عطاری، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)