خیر
خواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے ایف جی آر ایف کی کاوشوں سے 27 دسمبر
2023ء کو پنڈی بھٹیاں میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کےلئے بلڈ کیمپ کا
انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اہلِ علاقہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے بلڈ عطیہ کئے، تقریباً 50 بلڈ بیگز عطیہ ہوئے۔ یادرہے!
اس ایک ماہ کے دورانیے میں ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت یہ چوتھا بلڈ کیمپ تھا۔
ڈسٹرکٹ نگران حافظ آباد مولانا محمد وسیم عطاری ، ایس ایچ او سٹی پنڈی
بھٹیاں علی حسنین گجر، منیجر خوشحالی بینک پنڈی بھٹیاں رانا صفدر اقبال اور سوشل ورکر پنڈی بھٹیاں رائے عاصم علی کھرل نے خصوصی شرکت کی اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو
خوب سراہا۔(رپورٹ:
محمد مدثر عطاری ، شعبہ رابطہ برائے
شخصیات و FGRF
ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)