دعوتِ اسلامی
اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے جہاں دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں فلاحی کاموں
کے ذریعے امتِ مسلمہ کی خیرخواہی بھی کررہی ہے۔
اسی سلسلے میں
گزشتہ روز تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوتِ
اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت حافظ آباد میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس
میں مختلف شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں بالخصوص رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شرکت
کی۔
اس موقع رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ بار کونسل حافظ آباد کے صدر ملک وقاص رضا
اعوان، چیف ایگزیکٹو جم خانہ مارکی حافظ آباد ملک حسنین رضا اعوان، DHQ
کنسلٹنٹ میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد فاروق اور منیجر زرعی ترقیاتی بینک
محمد عثمان کو بلڈ کیمپ کا وزٹ کروایا۔بعدازاں تمام شخصیات
نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)