18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کے فرمان ”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے قریب گرین بیلٹ میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ
شجرکاری میں حصہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
پودا لگاکر شجرکاری کا آغاز کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی
پھولوں سے نوازا جبکہ ملک و قوم کی سلامتی
کے لئے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)