22 رجب المرجب, 1446 ہجری
مسلمانوں میں فلاحی کام کرنے والے دعوتِ اسلامی
کے شعبہ FGRF کے تحت 20 ستمبر 2023ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد
میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں کے لئے آئی کیمپ (Eye Camp) لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق DHQ سے
چیک اپ کے لئے آئے ہوئے کنسلٹنٹ آئی سرجن ڈاکٹر تنویر عباسی نے پچھلے دنوں پھیلی
وباء میں مبتلا بچوں کی آنکھوں کا چیک اپ
کیا نیز بچوں کو ادویات (Medicine) دیں اور انہیں اس
حوالے سے چند احتیاطی تدابیر بتائیں۔
اس دوران خصوصی طور پر ڈاکٹر محمد فاروق (MBBS, FCPS) سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مدرسۃ المدینہ کے
قاری صاحبان بھی موجود تھے۔