18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
تحصیل سہون کے مختلف مقامات پر 3000 سے زائد سیلاب زدگان کو کھانا تقسیم کیا گیا
Fri, 2 Sep , 2022
2 years ago
ملک پاکستان پر سیلاب کی صورت میں آزمائش کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی اور اسکا فلاحی شعبہ
ایف جی آر ایف لوگوں کی خدمت کے لئے پیش
پیش ہے ۔ اسی ضمن میں یکم ستمبر 2022ء کو تحصیل سہون کے مختلف مقامات پر 3000 سے زائد سیلاب زدگان
کو کھاناپیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ کھانا لال باغ چوتنبھی پاک نیوی کے نوجوانوں کے خیموں میں سیلاب زدگان
کے لئے پکایا تھا جسے دعوت اسلامی کے شعبے
ایف جی آر ایف کو سیلاب زدگان میں تقسیم کرنے کے لئے پیش کیا ، ڈسٹرکٹ جام شورو کے
ذمہ دار عبد الجبار عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملکر سیلاب زدگان میں کھانا
تقسیم کیا ۔(رپورٹ: گل شیر احمد
عطاری ، تحصیل سہون ذمہ دار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )