سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
سیلاب زدگان کے لئے پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ کی آمد ہوتی
رہتی ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس امدادی کیمپ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی حوصلہ
افزائی کی نیز سیلاب زدگان کے لئے جانے والے سامان کا جائزہ لیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)