درخت اللہ عزوجل کی ایسی نعمت ہے جو ہمیں آکسیجن کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرتا اور ہمارے ملکِ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنا تا ہےجو وطنِ عزیز کی آنے والی نسلوں کے لئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست2021ء کی طرح یکم اگست 2022ء بروز پیر یومِ شجر کاری منایا گیا جس میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تعاون سے کثیر عاشقانِ رسول نے پاکستان بھر کے مختلف شہروں، گاؤں،ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، یو سی، وارڈ، مدارس المدینہ، جامعۃا لمدینہ، اسکول، کالجز، یونیورسٹیز، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں میں پودے لگائے۔

واضح رہے اس سال 2022ء میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کم و بیش 3 ہزار سے زائد پودے لگائے جن میں اراکینِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم عطاری اور حاجی محمد امین عطاری شامل تھے۔(رپورٹ:محمد فواد عطاری ڈسٹرکٹ سینٹرل شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر کراچی کے ایسٹ ڈسٹرکٹ گلشن ٹاؤن میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی سیّد لقمان عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ پودے لگاکر اس مہم کا آغاز کیا اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے عا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار وسیم عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے ماحول کو خوش گوار بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں  میں واقع قائد عوام یونیورسٹی کے Old اور New ہاسٹل میں Plantation Day منایا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس دوران اسلامی بھائیوں نے پودے لگاکر Plantation کا آغاز کیا اور ہاسٹل میں کم و بیش 100 پودے لگائے نیز ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم مولانا منصور احمد عطاری مدنی،نگرانِ ڈسٹرکٹ لاڑکانہ فداء حسین عطاری مدنی اور نگرانِ ڈویژن لاڑکانہ محمد عقیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر پنڈ دادنخان میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان ملک نور زمان، چوہدری امتیاز جٹ، قاری قمر عباس، قاری عبد اللہ، قاری صدام، قاری نیرعباس اور دیگر افسران سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ داران نے شجر کاری مہم میں شریک عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نےتأثرات دیتے ہوئے خوشی کا اظہا رکیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر تحصیل نگران طارق محمود عطاری، یو سی نگران قمر عطاری، یو سی نگران پنڈ دادنخان فہیم عطاری اور ربطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد عباس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:نیر عباس عطاری تحصیل کار کردگی زمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر  پاکستان کے شہر ایبٹ آبا دمیں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل مختیار احمد خان سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس دوران مختیار احمد خان کے ہمراہ نگرانِ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد مولانا محمد رمضان عطاری مدنی نے پودالگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے دعا کروائی۔

بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے کا نعرہ لگانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت سال 2022ء  ملک بھر میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے اس میں حصہ لیا۔

اسی سلسلے میں یکم اگست 2022ء بروز پیر شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی سندھ میں واقع ابرار احمد چیمہ عطاری کے فارم ہاؤس میں شجر کاری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں نے کثیر پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی اور ابرار عطاری کےہمراہ دیگر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں حصہ لیا اور پودے لگائے نیز ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد حسین عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی ملکِ پاکستان کو سرسبز بنانے  میں حصہ لینے، اسلامی بھائیوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنےاور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع گریٹر اقبال پارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔اس دوران رکنِ شوریٰ نے ملک پاکستان اور اس میں رہنے والے عاشقانِ رسول کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔

بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے گریٹر اقبال پارک اور شاہی قلعہ لاھور میں کم و بیش 5 ہزار سے زائد پودے لگانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر واربرٹن کی جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری، نگرانِ تحصیل ننکانہ محمد نوید عطاری، حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علماء کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب، ناظم جامعۃ المدینہ محمد عمران عطاری مدنی، شہر نگران محمد آصف محمود عطاری بھی موجود تھے۔

اجتماع کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے شعبے F.G.R.F کے تحت 50 مستحق گھرانوں میں راشن جبکہ بعض ساداتِ کرام کے گھرانوں میں کیش تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ ، امام وخطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم واربرٹن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امت کی خیر خواہی اور مخلوق خدا کی کی تکلیف و بیماری پر مدد  و ہمدردی کرنے کے جذبے سے سرشار عاشقان رسول نے پچھلے دنوں پسرور میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کی جانب سے بلڈ کیمپ ، سول ہسپتال میں لگایا جس میں 145 خون کے بیگ دیئے گئے ۔

بلڈ کیمپ میں ڈی پی او سیالکوٹ ذیشان رضا ، ڈی ایس پی ملک عامر ، صدر با نیاز باجوہ ، سیکریٹری بار رانا شاہد ، ایم ایس سول ہسپتال جنید ، سرجن ولید اور پسرور سرکل کے چھ تھانوں کے ایس ایچ او ز نے وزٹ کیا اور اس نیکی کے کام میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے خون دیا ۔

اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے بانی حاجی سرفراز بھی موجود تھے انہوں نے ڈی پی سیالکوٹ کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریف کیا اور تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


22 مئی 2022 ء بروز اتوارکو  گرمی کی شدت کے پیش نظر دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت سندھ کے شہر ڈہرکی کے بیچ بازار میں ٹھنڈے اور میٹھے پانی پلانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ذمہ داران نے کثیر لوگوں کو ٹھنڈا اور میٹھا پانی پلایا ۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


واربرٹن میں قائم دعوتِ اسلامی کی جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم میں شعبہ FGRF کے تحت یکم اپریل 2022ء بروز جمعہ واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سلمہ الباری کی خصوصی آمد و بیان ہوا ۔

حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ شورٰی نے فرمایا کہ پانی پلانا آسان اور افضل ترین نیکیوں میں سے ہےنیز دعوتِ اسلامی صحرائے تھر سمیت جگہ بجگہ واٹر فلٹر پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

بعد ازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سلمہ الباری نے واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علماکونسل واربرٹن علامہ اشفاق احمد رضوی، مولانا سجاد احمد سیالوی، مبلغِ دعوتِ اسلامی فرحان رشید عطاری، مولانا محمد عرفان مدنی، جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ کے اساتذہ عظام، چوہدری جاوید اقبال بگڑ، میاں خرم ہنس، رانا عبد الجبار و دیگر سماجی و مذہبی شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے زیرِ اہتمام ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس سفاری زو لاہور پنجاب میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم بلوچ، سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار محمد عادل عطاری اور آفتاب عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ داران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہی دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: کامران عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)