عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سیلاب سے متأثرہ اور پریشان حال لوگوں کی امداد کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان کے شہر پتوکی میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2022ء بروز اتوار بارشوں و سیلاب سے متأثرہ عاشقانِ رسول کی مدد کے لئے امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں سیلاب زدگان کے لئے رقم، راشن اور ضروریات زندگی کا سامان جمع کیا جارہا ہے۔

واضح رہے یہ امدادی سامان پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچا دیا جائے گا جبکہ امدادی کیمپ مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے آنے والے دنوں میں بھی لگا رہے گاجو اسلامی بھائی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)