پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسا وقت آیا ہے کہ لاکھوں مسلمان اس وقت بےگھر ہو چکے ہیں، ہمارے اہلِ وطن، ہمارے بھائی اور ہماری بہنیں اپنی آنکھوں سے اپنے بچوں، جانوروں اور گھروں کو بہتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور کچھ کر نہیں پا رہے۔

وہ لوگ جو دوسروں کو کھلایا کرتے تھے آج اُن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، جن کی زیرِ نگرانی گھرکے افراد کے ساتھ ساتھ جانور پلا کرتے تھے آج اُن کےسروں پر چھت نہیں ہے۔

معلومات کےمطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے سبب ہزاروں لوگ بےگھر ہوگئے، لاکھوں لوگ بے روز گار ہوگئے جبکہ سینکڑوں لوگ اس دنیائے فانی سے انتقال کر گئے۔

اس مشکل وقت میں دعوتِ اسلامی کا شعبہ ایف جی آر ایف پاکستان کے مختلف شہروں میں دن رات اِن پریشان حال و مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کر رہا ہے جس میں کروڑوں روپے کا سامان تقسیم کیا جا چکا ہے اور کروڑوں روپے کا سامان بھیجا جا رہا ہے مگر آفت بہت بڑی ہے مدد سب نے مل کر کرنی ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی 28 اگست 2022ء بروز اتوار (پاکستانی وقت کے مطابق) دوپہر 3 بجے کرنے جا رہی ہے لائیو ٹرانسمیشن (پروگرام) جس کا نام ہے ”مدد کی گھڑی ہے“ ۔ان شاء اللہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری قراٰن و حدیث کی روشنی میں بتائیں گے کہ ان پریشان حال و مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کے فضائل کیا ہیں؟ نیز لائیو ٹرانسمیشن کے ذریعے جانیں گے کہ بارشوں و سیلاب سے متأثرہ لوگوں کی کیفیت کیا ہے، انہیں کس چیز کی حاجت ہے اور اُن کے لئےدعائے خیر بھی کی جائے گی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)