دعوتِ  اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت 23 اگست 2022ء بروز منگل، ڈسٹرکٹ ہری پور مین خان پور روڈ، چیچیاں انٹر چینج، موٹر وے پر شجر کاری کا سلسلہ ہوا جس میں ہزارہ ڈویژن کے نگران غلام مرتضی عطاری ،ڈپٹی کمشنر آف ہری پور،ڈویژنل فارسٹ آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر موٹر وے پولیس،ڈسٹرکٹ نگران ہری پور،تحصیل نگران ہری پور،تحصیل نگران خان پور،تحصیل نگران غازی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بھی پودے لگائے۔

اس موقع پر شرکا نے شجر کاری کے حوالے سے دعوت اسلامی کا یہ نعرہ بھی دہرایا:پودا لگانا ہے،درخت بنانا ہے۔الحمدللہ دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہری پور ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں یکم اگست 2022 ءسے 23 اگست 2022ء تک ان 23 دنوں میں 2 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)