ملک
بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر افراد میں دعوتِ اسلامی کی امدادی
سرگرمیاں جاری
پاکستان کے بہت سارے شہر (صوبہ بلوچستان، صوبہ
سندھ، جنوبی پنجاب اور KPK کے بعض
علاقے ) اس وقت بارشوں اورسیلاب سے شدید متاثر
ہیں۔ کئی مکانات منہدم ہوچکے ہیں جبکہ بہت
سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پورے گاؤں کے گاؤں،گوٹھ کے گوٹھ تباہ ہوکر صفحۂ
ہستی سے مٹ چکے ہیں۔کھیت کھلیان تباہ ہوچکے ہیں۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کی قیمتی اشیاء
ضائع ہوچکی ہیں۔ مویشی سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں۔ فوت شدگان کو دفنانے کے لئے
کفن موجود نہیں ہے۔ لوگ اپنے نومولود بچوں
کو شاپروں میں ڈال کر دفن کرنے پر مجبور ہیں۔ لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے بے
یارو مددگار مدد کے منتظر ہیں۔اب تک سینکڑوں لوگ لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ ہزاروں
افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ اگر بروقت ان
کی مدد نہ کی گئی تو چند دن بعد لوگ بارش اور سیلاب کے بجائے بھوک اور جراثیم کے باعث
بیماریوں سے مرنا شروع ہوجائیں گے۔
مصیبت کی اس گھڑی میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے ہزاروں کارکنان دن رات سیلاب زدگان کی خدمت
میں مصروفِ عمل ہیں۔ دعوتِ اسلامی نے سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے جو پلان
ترتیب دیا ہے اس کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے میں متاثرین کو زندہ رکھنے کے لئے پکا
ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی ،کیش رقم،راشن، ٹینٹ، زخمیوں کے لئے ابتدائی طبی امداد، لائف جیکٹس، جوتے اور کپڑے وغیرہ تقسیم کئے
جارہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں متاثرین کے تباہ شدہ گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ کرنا ہے اور تیسرے مرحلے میں ان بے یار و مددگار افراد
کے لئے روزگار کی بحالی کرنا ہے۔
ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ حاجی
عبدالحبیب عطاری کے مطابق دعوتِ اسلامی اس وقت روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی امدادی
سرگرمیاں کررہی ہے جبکہ ہزاروں افراد تک
پکا ہوا کھانا اور پینے کاصاف پانی پہنچارہی ہے۔
اس موقع پر بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا
محمدالیا س عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تمام عاشقانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ ان دکھیاروں کی
خوب مدد کریں اور اللہ کی راہ میں خرچ کرکے ثواب کے حقدار
بنیں۔
FGRG دعوتِ اسلامی نے ہیلپ لائن
قائم کردی ہے جس پر مالی یا کسی بھی طرح سے امداد کی خواہش رکھنے والےافراد ہم سے
رابطہ کرسکتے ہیں ، اس کے علاوہ جنہیں امداد درکار ہے وہ بھی اسی ہیلپ لائن پر کال
کرسکتے ہیں، اِن
شآءَ اللہ ممکنہ صورت میں دعوتِ
اسلامی کے رضاکار آپ کو ریسکیو کرنے کی
کوشش کریں گے۔
ہیلپ لائن نمبر:03152678657