پچھلے دنوں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ((FGRF دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 مارچ 2022ء بروز منگل ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں قائم فوجی فاؤنڈیشن اسکول میں شجر کاری مہم کااہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی سمیت اسکول کے پرنسپل عبدالرزاق خاص خیلی، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ فضل عطاری، صوبائی ذمہ FGRF محمد عادل عطاری نے اسٹوڈنٹس کے ہمراہ پودا لگاکر اس مہم کا آغاز کیا اور وہاں موجود اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔واضح رہے اس موقع پر کم و بیش 150 پودے لگائے گئے ہیں۔(رپورٹ:فضل احمد عطاری رکن کابینہ ٹنڈومحمدخان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 7مارچ 2022ء بروز پیر کہکشاں مارکیٹ سول لائنز ٹاؤن کلفٹن کراچی میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔

اس موقع پر رابطہ برائے تاجران ذمہ دار محمدعمران عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور خون عطیہ کرنے والے عاشقان رسول سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:محمدعمیرعطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کےتحت گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پارک میں پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شجرکاری مہم سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ FGRF کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا اجائزہ لیا۔

رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے ذمہ داران سے اہم امور تبادلۂ خیال کرتے ہوئے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے زیر ِاہتمام تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہےجس میں عاشقانِ رسول اپنے خون کے عطیات جمع کرواتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 9 فروری 2022ء بروز بدھ کالیکی منڈی میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں علاقہ مکینوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور اطراف کے اسلامی بھائیوں نے خون کا عطیہ جمع کروایا۔ خون کے عطیات جمع کروانے والے عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: اعظم عطاری رکن ِکابینہ شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کے تحت نگران ِکابینہ کوٹ مومن مولانا محمد سیف الله عطاری مدنی نےشعبے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ریسکیو1122 اسٹیشن تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر FGRF کی ٹیم نے ریسکیورز کو کوٹ مومن آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ریسکیو 1122اسٹیشن کی خوبصورتی اور آب وہوا کو بہتر بنانے کے لئے مختلف خوبصورت پودے تحفہ میں دیئے۔

بعدازاں ذمہ دار نے پودے لگانے کےفضائل بیان کرتے ہوئے ریسکیوررزکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسلامی بھائیوں کے دعا کروائی۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 جنوری 2022ء بروز پیر حسن کالونی بائی پاس واربرٹن میں واٹر فلٹر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیاجس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری، جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام، مذہبی و سماجی شخصیات اور ایس ایچ او سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دعوتِ اسلامی صحرائے تھر میں اب تک 6 سو سے زائد سولر سسٹم پر واٹر پروجیکٹ مکمل کر چکی ہے۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


موسم سرما میں پریشان حال لوگوں کو ٹھنڈ سے بچانے اور  انسانیت سے ہمدردی کرنے کے لئے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRF (دعوت اسلامی) ملک و بیرون میں گرم کپڑے، جیکٹس اور کمبل تقسیم کررہیں ہے۔

اسی سلسلے میں 16 جنوری 2022ء بروز اتوار FGRF گودام فیضان مدینہ کراچی سے گاڑیاں لوڈ ہوکر کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ (ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، جمشید کوارٹر، لیاری، کیماڑی اور دیگرمقامات) پر پہنچیں جہاں فلاحی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ ان مقامات پر مستحقین افراد میں ہزاروں کی تعداد میں جیکٹ، گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کی گئیں۔ 


بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ دنوں شدید زلزلہ آیا جس کے سبب متعدد شہادتیں ہوگئی جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی اور بے شمار لوگ بےگھر ہوگئے،اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکی جانب سے ضلع ہرنائی کے عاشقانِ رسول کے لئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ رہا۔

FGRF (دعوت اسلامی) کی زیر ِنگرانی مختلف علاقوں، دیہاتوں جس میں ہرنائی شہر اور اطراف جو کہ زلزلے کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے اُن میں امدادی کارروائیوں کے لئے FGRF کی مختلف ٹیموں نے رضا کاروں کےہمراہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں زلزلہ متاثرین میں پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی ،جوسز ، راشن، خیمے ،ڈسپوزل برتن، کمبل اورنقد رقوم تقسیم کیں۔

مزیدذمہ داراسلامی بھائیوں نے زلزلہ متاثرین میں زخمی ہونے والےعاشقانِ رسول کی ہسپتال میں جا کر عیادت اور شہداکے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی و تعزیت کی۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری کوئٹہ زون مدنی چینل عام کریں ڈسٹریبیوشن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی عالمِ اسلامی کی تحریک ہے جوامت مسلہ کے لئے دنیا بھرمیں اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعہ دینی وفلاحی کام کرنے میں مصروف عمل ہے اسی کے سبب دنیا بھر سے لوگ دعوت ِاسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکی فلاحی کاوشوں کے پیشِ نظر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبدالمنان بیگ کی طرف سے کوٹ مومن تحصیل میں شجرکاری کرنے اور دیگر فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی وجہ سےدعوتِ اسلامی کو تعریفی سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ۔

اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ آف اے سی آفس کوٹ مومن نصیر احمد کیانی نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی رکنِ زون شعبہ مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ FGRF(دعوت اسلامی) کے تحت شجر کاری مہم کے سلسلے میں قبرستان گڑھی اعوان میں پودے لگائے گئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد میاں مراد حسین نیکوکارہ نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر حافظ آباد کے نگرانِ کابینہ منظور الحق عطاری، ڈویژن نگران اسلم شہزاد عطاری اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حافظ آباد محمد مدثر عطاری بھی موجود تھے۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔

مزید اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں مگر دعوت ِاسلامی کی فلاحی خدمات بھی قابل تحسین ہیں ،اگر دیکھا جائے تو شجر کاری کےذریعے اب تک ملک بھر میں دعوتِ اسلامی 22 لاکھ پودے لگا چکی ہے اسی طرح تھیلیسیمیا کے بچوں کو بلڈ دینے کے حوالے سے ملک بھر میں اب تک دعوتِ اسلامی تاریخ رقم کرچکی ہے، دعوتِ اسلامی کے بانی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کو اللہ عزوجل اپنے مشن میں مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔(رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری نگرانِ کابینہ علی پور چٹھہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست2021ء سے دنیا بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیاگیا  جس میں مختلف مقامات پر شجرکاری کی گئی۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ FGRF (دعوتِ اسلامی)کے پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد الطاف عطاری نے حافظ آباد زون میں شجرکاری کئے گئے مقامات کا وزٹ کیاجس میں کسوکی پولیس اسٹیشن، جناح چوک، گوجرانولہ روڈ، ڈسٹرکٹ جیل اور پولیس لائنز میں شہدا ءگارڈن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

بعدازاں پاکستان سطح کےذمہ دارنے FGRF حافظ آباد زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ (رپورٹ: شعبہ ایف جی آر ایف ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)