ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت کم و بیش 3 ہزار سے زائد پودے لگائےگئے
درخت اللہ عزوجل کی
ایسی نعمت ہے جو ہمیں آکسیجن کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرتا اور ہمارے ملکِ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنا تا
ہےجو وطنِ عزیز کی آنے والی نسلوں کے لئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت یکم
اگست2021ء کی طرح یکم اگست 2022ء بروز پیر یومِ شجر کاری منایا گیا جس میں شعبہ FGRF
دعوتِ اسلامی کے تعاون سے کثیر عاشقانِ رسول نے پاکستان بھر کے مختلف شہروں،
گاؤں،ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، یو سی، وارڈ، مدارس المدینہ، جامعۃا لمدینہ، اسکول، کالجز،
یونیورسٹیز، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں میں پودے لگائے۔
واضح رہے اس سال 2022ء میں شعبہ FGRF
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صرف ڈسٹرکٹ
سینٹرل میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کم
و بیش 3 ہزار سے زائد پودے لگائے جن میں اراکینِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم عطاری
اور حاجی محمد امین عطاری شامل تھے۔(رپورٹ:محمد فواد عطاری ڈسٹرکٹ سینٹرل شعبہ ایف
جی آر ایف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)