پاکستان کے شہر واربرٹن کی جامع مسجد فیضانِ غوث
اعظم میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر واربرٹن کی جامع مسجد
فیضانِ غوث اعظم میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ امینیہ
رضویہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا جس میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری، نگرانِ تحصیل ننکانہ محمد نوید عطاری، حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علماء
کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب، ناظم جامعۃ المدینہ محمد عمران عطاری مدنی، شہر
نگران محمد آصف محمود عطاری بھی موجود
تھے۔
اجتماع کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے شعبے F.G.R.F کے تحت 50 مستحق گھرانوں میں راشن جبکہ بعض ساداتِ کرام کے گھرانوں میں کیش تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ ،
امام وخطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم واربرٹن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)