21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر کراچی
کے ایسٹ ڈسٹرکٹ گلشن ٹاؤن میں شجر کاری
مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری
سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی سیّد لقمان عطاری نے
اسپیشل پرسنز کے ہمراہ پودے لگاکر اس مہم کا آغاز کیا اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے
عا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی
طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار وسیم عطاری سمیت دیگر عاشقانِ
رسول بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)