21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کےتحت
گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں
ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پارک میں پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اور
ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو شجرکاری مہم سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)